وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اٹھارہ محکموں کے قلمدان اپنے پاس رکھنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے وزارت صحت سمیت اٹھارہ وزارتیں اپنے پاس رکھی ہیں اور وزارتوں کے تمام تر اختیارات خود استعمال کر رہے ہیں۔ پی آئی سی میں ناقص ادویات سے مریضوں کی ہلاکتوں پر میاں شہباز شریف کی جگہ پارلیمانی سیکرٹری نے اسمبلی کو بریفنگ دی جو رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر کے وضاحت طلب کرے کہ کس قانون کے تحت وزیر اعلی پنجاب نیا اٹھارہ وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔