وزیراعلیٰ پنجاب کا متوقع دورہ یونیورسٹی آف گجرات،انتظامات کا جائزہ

گجرات :(جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے متوقع دورہ کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈی سی او نواز ش علی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں یونیورسٹی آف گجرات کے اعلیٰ حکام ،ایڈیشنل کلکٹر سید شہباز حسین نقوی اے سی واصف بشیر کھوکھر ، اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نوازش علی نے افسران کو ہدایات کی کہ وہ وزیر اعلیٰ کے دورہ کو کامیاب بنا نے کے لئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ اور اس سلسلہ میں تعلیم کے شعبہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کئے جانے والے عملی اقدامات سے طلباء و طالبات کو مستقبل میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع میسر ہونگے ۔