پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قائد ایوان شہباز شریف کے پاس ایوان میں آکر اپوزیشن کی فضول ایکسرسائز دیکھنے کیلئے وقت نہیں، اپوزیشن کی خدمت کیلئے وہ خود موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن ادویات سانحے یا صوبے کے دیگر مسائل پر بات چیت کرے تو انھیں خوش آمدید کہا جائیگا اور رہنمائی بھی حاصل کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کو راجا ریاض کے بونگے مشوروں کی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات میں فوری الیکشن ہونے چاہیئں اس لئے وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ میں توسیع نہیں کی۔