اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے سردار یار محمد رند کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان ذاتی اور قبائلی دشمنیوں کو پروان نہ چڑھائیں۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ سردار یار محمد رند انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں، حکومت کا بلوچ سردار کے حوالے سے منفی رویہ بلوچستان میں مزید زخموں کو جنم دے گا۔
حکومتی رویہ ریئسانی اور رند قبائل میں خون خرابے کا باعث بنے گا۔ چودھری نثار نے کہا کہ وزیر اعلی اپنے عہدے کا پاس کریں ذاتی اور قبائلی دشمنیوں کو اس طرح پروان نہ چڑھائیں جس سے بلوچستان اور پاکستان کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔