اسلام آباد (جیوڈیسک)وزیراعلی بلوچستان اسلم ریئسانی کی گاڑی اسلام آباد میں شہری کی کار سیٹکرا گئی، حادثے میں وزیر اعلی کی گاڑی میں سوار ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا۔
حادثہ سیونتھ ایوینو کے قریب پیش آیا،اسلم ریئسانی غیر ملکی نمبر، یو اے ای ڈی 54537 گاڑی چلا رہے تھیجو پیچھے سے ایک شہری کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دونوں گاڑیاں سڑک سے اتر کرگرین بیلٹ میں گھس گئیں۔
حادثے میں اسلم ریئسانی کی گاڑی میں موجود ایک شخص معمولی زخمی ہو ا،حادثے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔