وزیراعظم چین کے دورے کے بعد وطن روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو پیپلزلبریشن آرمی کے دستے نے سلامی دی۔

واضح رہے کہ دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز کے 19 معاہدے بھی طے پائے ہیں اور وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی آگئی تو سمجھو سب کچھ آگیا۔