وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کی افغان صدر سے ملاقات

hina rabbani khar

hina rabbani khar

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کابل میں افغانستان کے صدرحامد کرزئی سے ملاقات کی ۔ ان کا کہنا تھا افغانستان کی تعمیر وترقی کیلئے پاکستان ہر ممکن تعاون کرتارہیگا۔
افغان صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،خطے کی صورتحال،دوطرفہ تعلقات اور دیگراہم امور زیربحث آئے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھاپرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان کو آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان ہرممکن تعاون کرتا رہے گا۔
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے بہترین تعلقات کاخواہاں ہے۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کے دیگر سیاسی رہنماں سے بھی ملاقات کی ۔