وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے عید گفٹ پیکج روانہ

Waziristan

Waziristan

کراچی (جیوڈیسک) پاک فوج کے تحت کراچی سے آئی ڈی پیز کے لئے بھیجے گئے خصوصی عید پیکج میں عید کے جوڑے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، بچوں کے لئے خصوصی گفٹ، بسکٹ اور مٹھائیوں کے علاوہ دیگر اشیاء شامل ہیں۔

15 ٹن سامان کی کھیپ کی کراچی سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل فہیم کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عظیم مقصد کے لئے اپنا گھر بار چھوڑا ہے۔

اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے اس سے قبل بھی 600 ٹن سامان بھیجا جا چکا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل فہیم نے شہریوں سے بھی آئی ڈی پیز کی بھر پور مدد کرنے کی اپیل کی۔