وزیر آباد کی خبریں 15/01/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) نامعلوم افراد نے موتی بازار کے گفٹ اینڈ کراکری سٹور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے رہائشی مہر مقصود احمد نے موتی بازار میں واقع ماشاہ اللہ گفٹ اینڈ کراکری سٹور کے نام سے دکان بنا رکھی تھی جو کہ رات کے وقت دکان بند کر کے گھر چلا گیا بعد میںرات کے وقت نامعلوم افراد نے گیٹ کے نیچے سے پیٹرول اندر داخل کر کے آگ لگا دی جس کی وجہ سے دکان میں موجود تقریباََ اٹھارہ سے بیس لاکھ کے قریب سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ اتنی شدید تھی کے دکان میں موجود لیب ٹاپ کمپیوٹر اور غلے میں موجود نقدی کے ساتھ ساتھ دکان میں موجود تمام قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔ دکان کے مالک مہرمقصود نے بتایا کہ میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا رنجش نہیں ،نامعلوم افراد نے میری دکان میں آگ لگا کر میری تمام جمع پونجی ختم کر دی ہے جس سے مجھے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔واضع رہے کہ ایک روز قبل بھی اسی بازارمیں 4دکانوں کے کنڈے کاٹ کر اندر سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان جن میں موبائل ،کالنگ کارڈز،سمیںو غیرہ چوری کرنے کا واقع رونما ہو چکا ہے ۔پولیس تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقہ میں روز بروز بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں سے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شہریوں کے مطابق تھانہ میں برسوں سے تعینات چند ملازمین کی وجہ سے تھانہ کی کارکردگی زیروہوچکی ہے ۔ شہریوں نے آرپی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) پولیس سرکل وزیر آباد میں چوری ڈکیتی،شرپسندی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ شہریوں کے جان ومال غیرمحفوظ ہوگئے ۔ سیالکوٹ کے رہا ئشی طارق محمود علوی اور شاہد محمود علوی وزیر آباد سے ٹیوٹا میں سوار ہو کر امرت پورہ منڈی مویشیاں جا رہے تھے کہ سواریوں کے روپ میں ٹیوٹا میں بیٹھے ہو ئے ڈاکوؤں نے دونوں کے اوپر کپڑے ڈال کر اُن کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُن سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر اُن کو اوجلہ پل کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے پولیس تھا نہ گکھڑ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھا نہ صدر وزیر آباد کے علاقے ڈوڈانوالی کا رہا ئشی محمد بشیر ولد خان محمد چیمہ اور فیملی شادی پر گئے ہو ئے تھے کہ گذشتہ رات اُن کے گھر میں 5نامعلوم ڈاکو داخل ہو گئے اور لوٹ مار شروع کر دی جس کا علم اہل دیہہ ہوا تو اُنھوں نے ڈاکوؤں کو گھیر نے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے گاؤں والوں پر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد حنیف ولد غلام محمد چیمہ،علی حسن ولد محمد حسن،جہانگیر ولد ریاض چیمہ فا ئر نگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔علاوہ ازیں حکیم نوید احمد بھٹی ولد محمد شفیع سکنہ گل والہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی پر گئے ہوئے تھے کہ انکی غیر موجودگی میں نامعلوم چور کھڑی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھر میں موجود 60ہزار نقدی اور 4تولے طلائی زیورات چرا کر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر) جماعت اہلسنت وزیر آباد تحصیل کے ناظم حافظ حامد سعید نے کہاکہ دولت کا چند ہاتھوں میں جمع ہونا ظلم کا نظام ہے اس سے لوگوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں اور لوگ ایک وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام سے لوگوں کے بنیادی حقوق چھن جاتے ہیں او رمعاشرہ میں بگاڑ پیدا ہو کر امن و امان کا مسئلہ بنتا ہے اسلام کا شورائی نظام انسانیت کیلئے جامع نظام ہے اس سے تمام معاملات اعتدال سے حل ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی نظام دنیا میںخا ص و عام کو یکساں حالات فراہم نہیں کر سکتا جس نظام سے لوگ محنت کے باوجود دو وقت کا کھانہ نہ کھا سکیں وہ ظلم کے نظام ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن و سنت کے مطابق نظام قائم کرنے کی توفیق سے نوازے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر آباد( تحصیل رپورٹر) فلا ئنگ کوچ اور منی مزدا کے مابین تصادم متعددا افراد زخمی تفصیلات کے مطابق اوجلہ کے قریب ایک منی مزدا کے ساتھ فیصل آباد سے گجرات جا نے والی تیزر فتار فلا ئنگ کوچ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں فلا ئنگ کو چ کا ڈرائیور غلام فرید سکنہ فیصل آباد اس کا کنڈیکٹر محمد اعظم ودیگر مسافر محمد منظور،محمد نذیر،بشیراں بیگم،شفیق الرحمن وغیرہ شدید زخمی ہو گئے مضروبین کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ ڈرائیور غلام فرید کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔