وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر داخلہ رحمان ملک آج بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرینگے
Posted on January 6, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر داخلہ رحمان ملک آج بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرینگے تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم آج دن 3 بجے بھمبر پہنچیں گے اور سیرلہ کے مقام پر ڈسٹرکٹ جیل بھمبر کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔
بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کے ہمراہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے جبکہ وزیراعظم مختلف تقاریب میں شرکت اور بھمبر میں قیام کرینگے جبکہ 8جنوری کو حلقہ برنالہ کا دورہ کریں گے۔