تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے تو فوج اور آئی ایس آئی کو اپنے کنٹرول میں رکھیں گے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنا تو اس بات کو یقینی بنائوں گا کہ آئی آئی ایس ان کے علاوہ کسی کو رپورٹ نہ کرے۔ پاکستان کی سرزمین بھی کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی سیاست کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔