وزیر اعظم نے چار نئی وزارتیں تشکیل دے دیں

gilani

gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے انتظامی امور کو شفاف انداز میں چلانے کے لیے چار نئی وزارتیں تشکیل دے دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان وزارتوں میں فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ قومی ورثہ ڈزاسٹرمینیجمنٹ اور نیشنل ریگولیشن سروسز شامل ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کو قومی ورثہ اور اسرار اللہ زہری کو فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارتوں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ اقدام اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں اٹھایا ہے۔