وزیر اعظم پاکستان کرپشن کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں .. شیخ محمد چوہان
Posted on January 24, 2013 By Nasir Mehmood کراچی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی شیخ محمد چوہان نے کہ اہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں ، کراچی میں بدامنی ، فاٹا میں حملوں سے روزانہ لاشیں گر رہی ہیں اور وزیر اعظم پاکستان کرپشن کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں
ان حالات میں حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی عوام کو ایسے حکمرانوں پر کوئی اعتماد ہے جبکہ موجودہ حکومت تمام اخلاقی حدود پار کر چکی ہے ، ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کا دور دورہ ہے ،عوام فاقوں سے مر رہے ہیں، بجلی ، پانی ، تیل ضرورت کی ہر شے نایاب ہے لوگ سی این جی کے حصول کے لئے دن رات قطاروں میں کھڑے ہیں اور سوئی گیس نہ ہونے سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں
انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہر شخص تبدیلی کے لئے اٹھ کھڑا ہو اور ان ظالم حکمرانوں کو ملک بدر کر دے جنہوںنے پاکستان کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے اور کرپشن و لوٹ مار سے ملک کی جڑوںکو کھوکھلا کر دیاہے
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.