وزیر اعظم کو نکالا تو یہ ملک ٹوٹنے کے مترادف ہوگا،اسکی ذمہ د ار عدلیہ ہوگی،گیلانی

yousaf raza gillani

yousaf raza gillani

لاہورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ نے اپنے فیصلے میں خود 6 آپشن دیے تھے،عدلیہ سیاسی جماعت نہیں ، اسکا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں ہوناچاہیے۔کوئی بھی اس چیز کو پسند نہیں کریگاکہ عدلیہ کا سیاسی ایجنڈا ہو،لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو نکالا گیا تو یہ ملک ٹوٹنے کے مترادف ہوگا،اگر ایساہوتاہے تواسکی ذمہ د اری عدلیہ پر ہوگی،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تیسری قوت ہمیشہ انتظار میں رہتی ہے،ہمیں کوئی موقع نہیں دینا چاہیے،عوام میں جانیکافیصلہ منتخب وزیر اعظم کرسکتاہے عدلیہ نہیں،انھوں نے کہا کہ کسی وزیراعظم کو نہیں چلنے دینگے توعدلیہ کو چاہیے ملک خود سنبھال لے،توہین عدالت کیس نظرثانی کی اپیل غلطی کوٹھیک کرنیکااچھاموقع ہے،اگروہ وزیراعظم کو6ماہ سے کم تسلیم نہیں کرسکتے توانکی نیت کااندازہ کیاجاسکتاہے،این آراوکی بات ہوگی توپھرسارے این آراوزکی بات ہو گی، اس موقع پر میڈیا کے اس سوال پر اگر ڈوگرکورٹس کیطرح کیاعوام،سیاستدان اس عدلیہ کابھی بائیکاٹ کر سکتے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔