وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی توانائی کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، کانفرنس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ کانفرنس میں ملک میں جاری بجلی بحران، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سرکلرڈیٹ کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں ہفتے میں دو چھٹیوں کی تجویز پر حتمی فیصلے کا بھی امکان ہے۔