لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان پھٹ پڑے، ترقیاتی فنڈز نوکریاں اور دیگر مراعات نہ ملنے کا شکوہ۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے چارکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کو تو فنڈز مل رہے ہیں اور وہ پنجاب میں محروم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) صوبے میں انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے جس پر وزیر اعظم نے میاں منظور وٹو ،قمر زمان کائرہ ، خورشید شاہ اور راجہ ریاض پر مشتمل کمیٹی قائم کردی اور اراکین کے لئے تین تین کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا۔ تاہم مخصوص نشتوں پر منتخب خواتین ارکان کو فنڈر دینے سے معذرت کر لی۔