اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں نئے صوبے اور انتخابات کے بارے میں امور زیر بحث آئیں گے۔ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاس میں منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے ہو گا جس کی صدارت وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے۔
اجلاس میں صوبہ بھر کے پارٹی کے منتخب ارکان کو مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں راجہ پرویز اشرف بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر پنجاب کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔