وزیر اعظم کے مختصر دور اقتدار میں ریاست کو تعمیر وترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے
Posted on April 24, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے مختصر دور اقتدار میں ریاست کو تعمیر وترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو چکا ہے جو وزیر اعظم اور عوامی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے اپوزیشن کو تعمیرو ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ بو کھلاہٹ کاشکار ہے اپوزیشن لیڈر اپنے منصب کا خیال کریں اور سیاسی اخلاقیات میں کا لحاظ رکھیں اپوزیشن کی تعمیری تنقید کوخو ش آمدید کہیں گے ضلع بھمبر وزیر اعظم کا دوسرا گھر ہے اس کے فنڈز دوسرے اضلاع میں منتقل نہیں ہو رہے ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری ولید اشرف نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی عوامی جماعت ہے اور موجودہ دور عوامی حکومت کا دور ہے جس نے ریاست کے کئی سالہ محرومیوں کا ازالہ شروع کر دیا ہے ایڈمنسٹریٹر چوہدری ولید اشرف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اسے دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیاجا سکتا اپوزیشن تعمیری رویہ اختیار کرے اور ریاست کی تعمیر وترقی کیلئے مثبت تجاویز دے اخباری بیان بازی سے پوائینٹ سکورنگ کی بجائے اسمبلی فلور پر اپنی تجاویز لے کر آئے ضلع بھمبر کے فنڈز کی منتقلی کا تاثر غلط ہے ۔