اسلام آباد : وزیر اعظم گیلانی آج قطر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے اس دوران وہ امریکی و افغان حکام اور طالبان رہنماوں سے ملاقاتوں میں افغانستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ قطر میں وزیراعظم کے دورے کے دوران مصروفیات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر میں افغانستان میں قیام امن کیلئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی امریکی نائب صدرجوبائیڈن، افغان صدر حامد کرزئی، طالبان رہنماں اور افغانستان کے دیگر سیاسی رہنماں کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔ جس میں افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے بعد سیاسی صورتحال کے اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ مشترکہ میٹنگ میں تحریک طالبان کے نمائندوں، امریکا، پاکستان اورافغانستان کے اہم حکام بھی شریک ہوں گے۔ جبکہ پاک امریکا تعلقات بھی زیر بحث آئیں گے۔