سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ آج ان کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ ان کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے رہنماں ، وزرا اور سنیٹر کی بڑی تعداد موجود ہے۔سپریم کورٹ پہنچنے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر پھول نچھاور کیئے گئے۔
سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم پیدل سپریم کورٹ پہنچے ان کے ہمراہ رحمان ملک اور دوسرے وزرا موجود تھے۔