وزیر اعلیٰ پنجاب کا چار سالہ ثمرین کے علاج کا اعلان

Shehbaz

Shehbaz

اندھیروں میں ڈوبتی ایک اور زندگی کیلئے امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ چکوال میں جگر کے عارضہ میں مبتلا ثمرین کیلئے وزیراعلی پنجاب نے چالیس لاکھ کی امداد کا اعلان کر دیا۔
مریدکے سے تعلق رکھنے والی جگر کے عارضہ میں مبتلا چار سالہ ثمرین کے والد سرسہ خان نے ذرائع کے توسط سے اپیل کی تھی کہ پانچ بچوں کی موت کے بعد اب اس کی چھٹی بیٹی کی زندگی کو بھی خطرہ ہے جس کے علاج کیلئے مدد کی جائے۔
اس اپیل پر وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ سے ثمرین کی رپورٹ طلب کی اور بیرون ملک علاج کیلئے چالیس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔