وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اٹھ اضافی وزارتیں چھوڑ دیں ،صحت کا قلمدان اب بھی میاں شہباز شریف کے پاس رہیگا اپوزیشن کے شدید دباو اور عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے آٹھ اضافی وزارتیں چھوڑ دیں جو پنجاب کا بینہ کے مختلف وزرا میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو محکمہ بلدیات کا اضافی چارج دیاگیا ہے ،احسان الدین قریشی کو ہاسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ ،سینیٹر پرویز رشید کو اطلاعات ،جہانزیب برکی کو پبلک پراسیکیوشن ،احمد علی اولکھ کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس چوہدری عبدالغفور کو توانائی اور منشااللہ بٹ کو خوراک اور ماحولیات کا قلمدان دے دیا گیا ہے تاہم پی آئی سی ادویات اسکنڈل کے بعد اپوزیشن کی شدید تنقید کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ صحت کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے پاوس ابھی بھی نو وزارتیں ہیں۔