پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی اہلیت کا فیصلہ اعلی عدالتیں کر چکی ہیں گورنر پنجاب الزام تراشیوں کی بجائے ثبوت عوام کے سامنے لائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سردار لطیف کھوسہ گورنر کے عہدے کے اہل نہیں، ان کے خلاف سپریم کورٹ کے ججوں کے نام پر پیسے لینے کا معاملہ اب بھی پاکستان بار کونسل میں زیر التوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے معاملے پر ہائی کورٹ کے جج سے انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔