وزیر خارجہ حناربانی کھر کل ہیلری کلنٹن سے ملاقات کریں گی

hina rabbani

hina rabbani

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وہ لندن میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کریں گی، جس میں نیٹو سپلائی اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ سے جمعرات کے روز ملاقات کریں گی۔ جس میں پاکستان امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ جو نیٹو فورسز کے پاکستانی سیکورٹی فورسز سے حملوں کی وجہ سے خراب ہوگئے تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایکدوسرے کے خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور دو طرفہ تعلقات دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔