لاہور(جیوڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر امریکہ کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔حنا ربانی کھر امریکہ سے براہ راست پرواز کے ذریعہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہہنچی اور میڈیا سے ملے بغیر گھر روانہ ہوگئیں۔
حنا ربانی کھر نے امریکہ میں مصروف وقت گزارا ، انہوں نے بین الاقوامی رہنمائوں کی صدر سے ملاقاتوں میں صدر کی معاونت کی ، میر واعظ عمر فاروق اور کشمیری قیادت سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کیا اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں گستاخانہ فلم کے خلاف قرارداد منظور کرائی ، حنا ربانی گھر نے افغان صدر حامد کرزی سے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھی پاکستانی وفد کی نمائندگی کی۔