اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ملاقات کی اور انہیں ائندہ بجٹ کی تیاریوں اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریف کیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں محصولات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس سال مارچ تک بارہ سو ستر ارب کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال 1020ارب کی وصولیاں ہوئی تھیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی بر آمدات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو کہ پچیس ارب پچاس کروڑ تک پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحا ل میں بہتری پر وزارت خزانہ کی کار کردگی کو سراہا ۔