کراچی : (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آج سے لیاری میں موبائل فون سروسز بند کر دی گئی ہیں جس سے غیر قانونی عناصر کے خلاف کاروائی میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لیاری آپریشن میں پولیس اپنا کام احسن طریقے انجام دے رہی ہے۔ لیاری آپریشن کے دوران شہد ہونے والے پولیس آفیسر فہد خان کو پاکستان پولیس میڈل دیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں رینجرز بھیجنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گلگت کے حالات اب پہلے سے بہتر ہیں علاقے میں موبائل فون سروسز بھی بحال کر دی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی پارٹی ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہے یوم مزدور کے موقع پر تمام پارٹی ورکز کو کہوں گا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔