وسطی پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی دوسرے روز بھی بند ہے، جس سے لوگوں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ اور قصور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح چھ بجے بند کیا گیاتھا۔ اس علاقے میں سی این جی کی فراہمی کل سہہ پہر تک معطل رہے گی۔ گیس لوڈ شیدنگ کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔