صدر آصف علی زرداری سے سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونی والی ملاقات میں لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر وسیم سجاد نے صدر زرداری کو انکے دو عہدوں کے خلاف زیر سماعت کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، صدر کے دو عہدوں کے خلاف کیس میں وسیم سجاد صدر زرداری کے وکیل ہیں۔