اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطحی تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ رشید چوہدری کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، تیمور عظمت عثمان کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
جاوید اقبال سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ، وقار مسعود سیکریٹر ی پیٹرولیم و قدرتی وسائل ، امتیاز عنایت الہی سروسز اینڈ ریگولیشنز ، اسرار رعوف کو کیڈ ، کامران قریشی کشمیر افیئرز ، میجر جنرل توقیر ایم ڈی پاسکو جبکہ ایوب قاضی کو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔