وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے:محمد فیصل میر
Posted on March 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کو نسل ممبر محمد فیصل میر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مہنگائی کے تدارک،امن و امان کے قیام اور ملک کے مسائل سے بہتر انداز میں نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ ان کی اچھی حکمرانی کا دعویٰ محض دعویٰ ثابت ہوا اورعالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ان کی اچھی حکمرانی کا پول کھول دیا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جس نعرے پر اقتدار حاصل کیا تھا وہ اس سے روگردانی کر رہی ہے اور الیکشن وعدوں کو ایفا نہیں کیا جا رہا ہے۔ محمد فیصل میرنے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پا کستا ن میں مہنگائی زروروں پر ہے اور غریب آدمی کا جینا دوبھر ہو چکا ہے جبکہ وفاقی حکومت اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشائی بن چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پی پی پی شیرپائو پاکستانی عوام اور صوبوںکے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اور ہر فورم پرپاکستانی عوام اور صوبوںکے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ان کے حقوق،تحفظ،ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کیا ہے جبکہ بعض نام نہاد علمبردار خالی نعروں پر انھیں ٹرخار ہے ہیںاور عملی طورپاکستانی عوام کی پسماندگی اور محرومی کے خاتمے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر ر ہے ہیں۔فیڈرل کو نسل ممبر محمد فیصل میر نے کہا کہ اب باشعور پاکستانی عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں متحد ہوکر پا کستان کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کریں گے۔