وفاقی حکومت نے ریلوے کے چھہ ارب روپے جاری کر دیئے

train

train

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجٹ میں مختص چھ ارب روپے ریلوے کو جاری کردیئے ہیں، ریلوے نے 127 خراب انجنوں کی مرمت کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔

ریلوے کے اس وقت 520 انجنوں میں سے صرف85 انجن چل رہے ہیں جن میں سے اکثر اپنی عمر پوری کر چکے ہیں، انجنوں کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث پاکستان ریلوے دوطرفہ چلنے والی 150 ٹرینیں بند کر چکا ہے۔

ریلوے حکام کاکہنا ہیکہ انجنوں کی مرمت جلد کروالی جائے گی اور عیدالفطر کے بعد بند کی جانے والی مسافر ٹرینوں کی بحالی کا عمل شروع ہو جائے گا۔