وفاقی حکومت نیرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم لیوی ، گیس ڈویلپمنٹ سرچارج اور تیل و گیس رائیلٹی کی مد میں چھتیس ارب چونتیس کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک سو بیاسی ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم حکومت رواں مالی سال کے مذکورہ اہداف کے مقابلے میں پہلی سہہ ماہی کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں پندرہ ارب باسٹھ کروڑ روپے ، گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں پانچ ارب ستر کروڑ اسی لاکھ روپے اور تیل و گیس پر رائیلٹی کی مد میں پندرہ ارب ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے محصولات وصول کئے۔