وفاقی محکمہ ریلوے خسارے میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ٹرینیں انجن اور تیل نہ ہونے کے باعث بند ہیں

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی محکمہ ریلوے خسارے میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ٹرینیں انجن اور تیل نہ ہونے کے باعث بند ہیں جو ایک دو مسافروں کیلئے ٹرینیں چلائی گئیں اس میں تاریکی چھائی رہتی ہے،وفاقی محکمہ واپڈا نے بھی وفاق کا لحاظ نہ کرتے ہوئے اپنا غصہ نکال لیا اور ڈنگہ ریلوے اسٹیشن کا بجلی بل اد ا نہ ہونے کے باعث بجلی کنکشن کاٹ دیا۔

واپڈا ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کو کئی دفعہ وارننگ دے چکے ہیں کہ اگر آپ نے بل جمع نہ کروایا تو آپ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا جائے گا لیکن وارننگ کے باوجود بل ادا نہ کیا گیا مجبوراً بجلی کنکشن کاٹنا پڑا پلیٹ فارم بجلی منقطع ہونے پر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔