اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزرا احمد مختار اور نوید قمر کے قملدان تبدیل کردیئے ہیں۔ وفاقی وزرا احمد مختار اور نوید قمرکے قلمدان تبدیل کردیئے گئے۔یہ فیصلہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پرکیا گیا۔ وفاقی وزیردفاع احمد مختارسے وزارت دفاع کاقلمدان لیکرانہیں پانی وبجلی کا وفاقی وزیربنا دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر نوید قمر کا پانی وبجلی کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزارت دفاع کی قلمدان دے دیا گیا ہے۔