اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ان کے دفتر میں غیر رسمی ملاقات کی جس میں اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے تحریری حکم سے آگاہ کیا۔
ملاقات نصف گھنٹے سے زیادہ جاری رہی جس میں سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق قانونی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ستائیس جون کو جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کرنے کے بعد ان سے ہدایات لے کر عدالت کو بتائیں۔