وفاقی وزیر بجلی کا دعوی کھوکھلا نکلا ۔ملک کے کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزرات پٹرولیم کا کہنا ہے پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا ایک بار پھر ثابت کیا وزیر بجلی نوید قمر نے قومی اسمبلی میں، جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ ملک میں اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن واپڈا نے اپنے وزیر کے بیان کے بر عکس بجلی بند رکھی۔ ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی۔کے ای ایس سی کو بھی استثنی حاصل رہا ۔وہ کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا مزہ چکھاتی رہی۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بندش رہی۔ دوسری جانب سینیٹ میں وزارت پٹرولیم نے تحریری جواب میں دعوی کیا کہ پنجاب میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی مگر پریشر ضرور کم ہے۔