وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد

Ghulam Ahmed Bilour

Ghulam Ahmed Bilour

اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے امریکی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے ویزا سیکشن نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے، امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ اپنے پاسپورٹ پر لگا ویزا استعمال نہ کریں۔ غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ گستاخانہ فلم کے ڈائریکٹر کے قتل پر انعام کے اعلان کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے، مجھے امریکی فیصلے پر خوشی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل غلام احمد بلور کے برطانیہ میں داخلے پر بھی پابندی کی جاچکی ہے۔