وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Ghaus Bakhsh Mahar

Ghaus Bakhsh Mahar

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نجکاری کے وفاقی وزیر غوث بخش مہر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غوث بخش مہر مسلم لیگ ق لیگ کے ٹکٹ پر سندھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور مسلم ق کے کوٹے پر ہی انھیں یہ وزارت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق غوث بخش مہر کو مسلم لیگ فنگشنل کے ساتھ روابط رکھنے کے باعث وزارت سے ہٹایا گیا ۔ اس بارے میں غوث بخش مہر کہتے ہیں سندھ حکومت سے اختلافات پرخود استعفیٰ دیا۔