وفاقی کابینہ نے انسداد دھشت گردی ترمیمی بل اور مشکوک افراد خفیہ نگرانی کے لیے فیئر ٹرائل بل 2012 کی منظوری دے دی۔ کابینہ ارکان کے توانائی بحران کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر عدم اعتماد کے باعث وزیراعظم نے توانائی بحران پر آئندہ ہفتے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں توانائی بحران سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے دھشتگردوں اور مشکوک افراد کی نگرانی اور ان سے متعلق معلومات تک رسائی کے لیے فیئرٹرائل بل 2012 کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے دھشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، ان کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق انسداد دھشتگردی ترمیمی بل 2012 کی بھی منظوری دے دی۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام نے کابینہ کو توانائی بحران سے خاتمے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا،تاہم کابینہ نے وزارت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے واجبات کی وصولی اور بجلی چوری روکنے کے حوالے اقدامات پر عدم اعتماد کر دیا۔ کابینہ نیاقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ ماہ ہونے والے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اجلاس میں عبوری حکومت کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔