اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مالی سال دوہزار بارہ اور تیرہ کے ستائیس کھرب سڑسٹھ ارب رو پے مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
بجٹ کا حجم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں15.8فیصد زائد ہے۔ دستیاب وسائل کا تخمینہ27کھرب 3 ارب روپے لگایا گیا ہے وفاقی کابینہ نے بجٹ میں دی گئی 4 لاکھ کی انکم ٹیکس چھوٹ منظور کرلی۔
ادویات کے لئے خام مال پر ڈیوٹی کی شرح 10 سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے۔ بجٹ خسارے کی مالیت گیارہ کھرب چوراسی ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
محصولات کا ہدف 23کھرب 81 ارب ، قرضوں کی ادائیگی پر 926 ارب ، دفاع پر545 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ جبکہ گرانٹس کی مد میں 312 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے حکومت پر45 ارب کا بوجھ پڑے گا۔