وفاقی کابینہ نے بیسویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

ijlas

ijlas

وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے ۔ کابینہ کے اجلاس میں بیسویں آئینی ترمیم کی منظوری بھی دیدی گئی ہے اب یہ ترمیم آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا ادارے حدود میں رہ کر کام کریں تو جمہوریت بہتر انداز میں چل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں بہت سے کام سادہ اکثریت سے کر سکتے تھے لیکن مشاورت کوترجیح دی۔ انہوں نے کہا ارکان پارلیمنٹ اور کابینہ کی حمایت سے وزیر اعظم ہوں۔ سپریم کورٹ میں اتحادیوں نے اظہاریکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا۔