اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات میں ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ اسلام آباد کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گا جس میں امن و امان کی صورتحال خصوصا حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جس میں مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی اور معاشی معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہیں۔