اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی منظوری کے علاوہ کابینہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی منظوری دے گی۔
پالیسی وزارت تجارت کی طرف سے پیش کی جائے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ وفاقی محتسب کے امور سے متعلق آرڈیننس کے مسودے کا بھی جائزہ بھی لیا جائیگا۔ کابینہ ہیلتھ سروسز ترمیمی بل کی بھی منظوری دے گی۔