وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف ر ضا گیلانی کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے اور توانائی بچت سے متعلق حکمت عملی کی منطوری دی جائے گی اور توانائی بچت پلان کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں توانائی کمیشن اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ کابینہ میں ہفتے میں دو چھٹیوں کی تجویز پر غور کرے گی اس کے ساتھ توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش اور اس پر عملدرامد کے حوالے سے بھی کابینہ اہم فیصلے کرے گی۔ اجلاس میں چھ رینٹل پاورز پراجیکٹس کے کنٹریکٹ میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ تاجکستان سے ایک ہزار میگاوالٹ بجلی درآمد کرنے کے لیئے ایم او یو کی منظوری دے گی جبکہ ڈینگی بخار اور سیلاب کی صورتحال بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی۔