پاکستان(جیوڈیسک)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائیگا۔
کابینہ اجلاس میں ملک میں توانائی بحران اور اس سے پیدا ہونی والی صورتحال پر غور کیا جائیگا جبکہ انسداد دہشت گردی بل 2012 میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں نگران سٹ اپ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ کابینہ پارلیمنٹ میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی 2012 کی منظوری دے گی اور مہنگائی کی شرح اور کابینہ میں کیے گئے گزشتہ فیصلوں پر عملدرامد کا جائزہ لیا جائیگا۔