اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاق المدارس کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں مدارس کے اساتذہ و طلباء کی پے درپے شہادتوں ، مدارس پر مارنے جانے والے چھاپوں اور ارباب مدارس کو ہرراساں کرنے کی کاروائیوں کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔اجلاس کی صدرات اتحاد تنظیمات مدارس اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمن کریں گے ۔ اجلاس میں ،دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانا سمیع الحق ، وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری اورمفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی اور دیگر شرکت کریں گے۔