پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ پی سی بی نے وقار یونس کو دس لاکھ روپے اور قالین کا تحفہ بھی دیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سمیت بورڈ آفیشلز نے شرکت کی۔ اعجاز بٹ نے اس موقع پر وقار یونس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں ٹیم کو متحد کیا اور پلیئرز پاور کا خاتمہ کیا۔ وقار یونس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ ایسا کوچ ڈھونڈا جائے جس میں وقار یونس جیسی صلاحیتیں موجود ہوں۔