وقت آ گیا روشن مستقبل کیلئے پاک بھارت عوام دل جوڑ لیں، راگیشوری

Raageshwari

Raageshwari

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بھارتی اداکارہ و گلوکارہ اور ماڈل راگیشوری لومبا نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ روشن مستقبل کیلئے دونوں ممالک کے عوام دل جوڑ لیں،محبت بانٹیں اور امن کی آشا کو حقیقت کا روپ دیں۔

لاہورمیں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ وہ بھی امن کی آشاکا حصہ بننا چاہتی ہیں ،دونوں ملکوں کو قریب لانے کے لئے تفریح کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون کرنا ہوگا۔راگیشوری لومبا نے بتایا کہ صوفی میوزک پر پاکستانی گلوکاروں سے مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہیں ۔