ماسکو : (جیو ڈیسک) روس کے نومنتخب صدر ولادیمرپوٹن نے حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اور سبکدوش ہونے والے صدر میدو دیف کو نیا چئیرمین نامزد کردیا ہے۔نومنتخب صدر ولادیمر پوٹن 7مئی کو عہدے کاحلف لیں گے اوران کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے سبکدوش ہونا ہی بہترہے۔پوٹن نے صدر دیمتری میدودیف کو اپنا وزیراعظم بنانے کا بھی اعلان کیا۔
میدودیف جب صدر بنے تھے توانہوں نے پوٹن کو اپنا وزیراعظم چنا تھا۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ روس میں سیاست کی بال کلیم اللہ سے سمیع اللہ اورسمیع اللہ سے پھر کلیم اللہ کے گرد ہی گھوم رہی ہے۔